یہ لفظ گالی کے طور پرگورے اُن لوگوں کے لیے استعمال کرتے ہیں جو غیر مقامی ، جنوبی ایشیا اور خاص کر پاکستان سے آتے ہیں
ڈاکٹر اختر گلفام سے
لندن: دائیں بازو کی جماعت کے رہنما اینڈریو پارکر نے ایک باقاعدہ نفرت آمیز مہم چلاتے ہوئے بھارتی نژاد برطانوی وزیراعظم رشی سونک پر نسل پرستانہ حملہ کیا ہے۔
دائیں بازو کی جماعت نے برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو پاکی کہہ کر طعنہ دیا۔
یہ لفظ گالی کے طور پرگورے اُن لوگوں کے لیے استعمال کرتے ہیں جو غیر مقامی اور جنوبی ایشیا سے آتے ہیں
44 سالہ رشی سونک جو برطانیہ کی اقلیتی برادری سے پہلے وزیر اعظم ہیں، نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا کہ مجھ پر نسل پرستانہ حملے تکلیف دہ ہیں اور اس سے مجھے غصہ آتا ہے۔
برطانوی وزیراعظم کے لیے نسل پرستانہ الفاظ کو ریفارم پارٹی کے رہنما، فاریج نے “خوفناک” قرار دیتے ہوئے مذمت کی اور پاکی ہونے کا طعنہ دینے والے رہنما اینڈریو پارکر کے تبصروں سے خود کو دور کرلیا۔
خیال رہے کہ دائیں بازو کی جماعت ریفارم یو کے کو سال کے آغاز سے اب تک 166 امیدواروں کو دستبردار کرنا پڑا ہے جن میں سے کئی نے نسل پرستانہ یا جارحانہ بیانات دیے تھے۔
برطانیہ میں 4 جولائی کو انتخابات ہوں گے۔