اٹلی سے میاں شبیر، تنویر کنجاہی، ملک شاہد، طاہر گلیانہ اور سرمد جاوید کی شمولیت
رپورٹ محمد الیاس قادری
پیرس: پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی ،عالم دین شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پوتے شیخ حماد مصطفی المدنی القادری رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں، صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے بڑے بیٹے شیخ حماد مصطفی کی پیرس میں منعقدہ شادی اور ولیمہ میں دنیا بھر سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اٹلی سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنما میاں شبیر احمد، چوہدری تنویر اکرم کنجاہی، چوھدری طاہر محمود گلیانہ، سینئر صحافی و اینکر شاہد ملک اور سرمد جاوید بھی شامل تھے۔