گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس لیاقت روڈ ساہیوال میں مٹینگ ،جنرل کالجز میں ضم کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

رانا وحید احمد نوائے وقت

ساہیوال: گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس لیاقت روڈ ساہیوال میں زیر صدارت پرنسپل و ڈویژنل صدورسی ٹی اے سی پی ایل اے مٹینگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں تمام اسٹاف نے شرکت کی ۔ کامرس کالجز کو جنرل کالجز میں ضم کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف ایک مذمتی قرارداد پاس کی گئی۔ جس میں تمام شرکاء نے اپنی اپنی آراء کا اظہار بھی کیا ۔ طے پایا کہ کامرس کالجز کوختم کرنے کا عمل روکا جائے ، یہ انتہائی ناقابل قبول عمل ہے۔ اس کوختم کرنے کرانے کے لیے ہر ممکن طریقے سے کوشش کی جائے،اور اس کی موجودہ حیثیت کی حفاظت کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں