محمد ناصر غلزاءی ،نوائے وقت
پشاور:پختون خواہ قومی جرگے کے زیر اہتمام مشاورتی جرگہ پشاور کے مقامی ہال میں منعقد ہوا۔
پختون خوا قومی جرگے نے آپریشن عزم استحکام کو بین الاقوامی سازش قرار دے کر فوج حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھانے کا بڑا ذریعہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔اس موقع پر اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی سازش کے تحت امریکہ ائی ایم ایف کے ذریعے پاکستان پر قبضہ کر رہا ہے جبکہ پارلیمنٹ اشرافیہ اور ادارے ان کے سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ 80 ہزار لوگ شہید ہو چکے جبکہ 8 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے۔ اپریشنوں سے کسی صورت ملک میں استحکام نہیں انے والاہے۔ لاپتہ افراد ایک بڑا مسئلہ ہے جس کو قانون اور ائین کے دائرے میں لاتے ہوئے تمام افراد کو عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے۔ مختلف صوبائی اور وفاقی اداروں میں فوج کے ریٹائرڈ افسران کو دوبارہ تعیناتی کے سلسلے کو روکا جائے ۔ ملک میں صرف پختونوں اور بلوچستان کے عوام کو میدان جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور ان کو سازش کے ذریعے اپریشن کا نشانہ بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ۔پاکستان میں دہشت گردی ڈالر مافیا کرنسی مافیا ڈرگ سمگلنگ جیسے خطرناک عوامل اور نقل و حرکت بارڈر ایئرپورٹ اور سمندری راستے کے ذریعے ہوتی ہے ،جس کو صرف صرف ادارے ہی کنٹرول کرتے ہیں ۔