محمد ناصر غلزاءی ،نوائے وقت
پشاو:۔خیبر پختون خواہ وزیراعلی کے مشیر برائے خزانہ خیبر پختون خواہ میاں مزمل اسلم نے کہا ہے پاکستان کی سستی ترین بجلی خیبر پختنخواہ پیدا کرے گا اور بجلی فراہم کرنے والی ایک کمپنی بھی بنائیں گے اسلام اباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ اج خبر پختون خواہ کی حکومت 100 دن کی کارکردگی پیش کر رہا ہوں کہ وہ ائی ایم ایف معاہدے پورے نہیں کر دی لیکن اس مرتبہ خیبر پختونخواہ اہداف پورے کرے گا مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ صوبے کے خزانے کے حوالے سے 90 ارب روپے کے اہداف مکمل ہو جائیں گے اس سال پینشن فنڈ کو الگ سے مختص کر دیا ہے سات ارب روپے لا اینڈ ارڈر کے لیے رکھ دیے گئے ہیں جبکہ رمضان پیکج فی خاندان 10 ہزار روپے دیے گئے۔ پنجاب نے تین ہزار اور سندھ نے پانچ ہزار روپے رمضان پیکج دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں احساس کے تحت چار مزید پروگرام رکھے ہیں۔ دو لاکھ 58909 افراد کا علاج صحت کارڈ سے ہوا ہے ۔