ساہیوال میونسپل کارپوریشن کی مایوس کن کارکردگی

رانا وحید احمد، بیورو چیف ڈان ٹی وی

ساہیوال:ساہیوال میونسپل کارپوریشن کی حدود ساہیوال عارف والا روڈ135/9.Lموڑ،مسلم بن عقیل کالونی، گلی نمبر8 دو ماہ سے گٹروں کے گندے پانی نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔ شہریوں نے کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ان دنوں ساہیوال شہر90/9.Lکی ملحقہ کالونیوں،انصار بازار کی گلیوں،بھٹو نگر ، مسلم بن عقیل کالونی، عقب ٹی بی ہسپتال اور دیگر علاقوں میں جگہ جگہ سے گٹروں کے گندے پانی نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے جبکہ دھوبی محلہ مبیرون سوڑی گلی اور انصار گلی کی گلیوں میں گٹروں کے گندے پانی کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے شہریوں نے اس کا فوری سد باب کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں