سپریم کورٹ نے کسی پارٹی کو ڈس کوالیفائی نہیں کیا،جسٹس اطہر من اللہ

الیکشن کمیشن نے اپنی ذمے داری پوری نہیں کی اور پارٹی کو ڈس کوالیفائی کردیا

کورٹ رپورٹرنوائے وقت

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات نہیں کروانے پر ڈس کوالیفائی ہوئی، سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہیں بھی کسی پارٹی کو ڈس کوالیفائی نہیں کیاگیا،الیکشن کمیشن نے اپنی ذمے داری پوری نہیں کی اور پارٹی کو ڈس کوالیفائی کردیا۔

سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے سماعت کی،جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے مطابق سنی اتحاد نے الیکشن نہیں لڑا تو آزاد امیدوار شامل نہیں ہوسکتے،ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ بی اے پی نے مخصوص نشستوں کی لسٹ نہیں دی،ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے بتایا بی اے پی کو لسٹ نہ دینے کے باوجود نشستیں دی گئیں،الیکشن کمیشن نے کیا اس ریکارڈ پر کوئی میٹنگ رکھی؟ کچھ ریکارڈ کو پرکھا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں