رانا وحیداحمد، نوائے وقت
ساہیوال:صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کا ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، ہسپتال میں جاری 17روزہ ہڑتال ختم کروا دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے کو سب سے زیادہ بجٹ فراہم کر رہی ہے اور چلڈرن وارڈ جیسے سانحات سے بچنے کے لئے سسٹم کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ نئے مالی سال میں صوبے میں 540 ارب روپے صحت کی سہولیات پر خرچ کئے جائیں گے اور ایک ہزار نئے ڈاکٹروں کی بھرتی کے لئے ریکوزیشن پبلک سروس کمیشن کو بجھوا دی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حادثے کے وقت بچوں کی جان بچانے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔دورے کے دوران خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اختر محبوب اورزخمی ہونے والے ملازم عدنان کے گھر بھی گئے اور عیادت کی ۔ ڈاکٹر اختر محبوب نے کہا کہ صوبائی وزرا ء اور وائس چانسلرز نے میرے گھر آ کر ہماری دلجوئی کی، جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔