اشتیاق ٹونی
پیرس:ابتدائی اندازوں سے معلوم ہوتا ہے کہ فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی (آر این) نے پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں اور صدر ایمانوئل ماکروں کے اتحاد کو شکست کا سامنا ہے۔
فرانس کی پارلیمان کے پہلے مرحلے کے انتخابات کے بعد جو جائزے سامنے آئے ہیں اس سے ملک کی سیاست میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے غلبے کی تصدیق ہوتی ہے اور وہ پہلی بار تقریباً اقتدار کے دروازے تک پہنچتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ایگزٹ پول کے جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ میرین لی پین کی قیادت والی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی (آر این) نے پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تقریباً 34 فیصد ووٹ حاصل کیے اور اس طرح اس جماعت کو پارلیمان کی تقریبا 240 سے 270 کے درمیان نشستیں حاصل ہونے کا غالب امکان ہے۔