شہزادہ عالمگیر نوائے وقت
لاہو: لاہور شہر کے متعدد مقامات پر بارش کے بعد پانی کھڑا ہو گیا،
جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، سی ٹی او لاہور نے سرکل افسران کو واسا انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے،چھپڑ سٹاپ، سکیم موڑ، ملتان روڈ، چوبرجی، سیکرٹریٹ، ٹمبر مارکیٹ، شاہ لیمارمیں ، فاروق ہسپتال بھٹہ چوک، گرین ٹاؤن، ماڈلٹاؤن لنک روڈ، دھرم پورہ ، شامی روڈ سے سرور روڈ، کیولری سے خورشید عالم، سیون اپ پھاٹک، ندیم چوک، صدر گول چکر ہر جگہ پانی موجود ہے، ٹریفک وارڈنز پانی میں کھڑا ہوکر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔