محرم کے دوران فرقہ ورانہ ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں زیرصدارت ڈپٹی کمشنر صائمہ علی خصوصی اجلاس کا انعقاد

رانا وحید احمد ،نوائے وقت

ساہیول: محرم کے دوران ضلع بھر میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔صدارت ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے کہا کہ درپیش مسائل کا حل انتطامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور یقین دلایا کہ محرم کے دوران پہلے سے بہتر انتظامات کئے جائیں گے انہوں نے علماء سے کہا کہ محرم الحرام میں امن کی فضا قائم رکھنے کیلئے آپ سب کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں تمام مسالک کے لوگ یکجان ہیں اور کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔ تمام لوگ پہلے بھی ریاست اور ریاستی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔تمام مکاتب فکر کے لوگ انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ۔ محرم الحرام کے سلسلہ میں قبل ازوقت تیاریوں اور انتظامات مکمل کرنے پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں