رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال:تھانہ یوسف والا کے عملے کا 15کے قریب نوجوانوں کو ہتھکڑیاں لگا کر مقامی ہوٹل میں رکھنے کا معاملہ۔ ڈی پی او ساہیوال کا فوری ایکشن اور ڈی ایس پی صدر سرکل کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے رپورٹ طلب کر لی ۔ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں۔ اس واقعہ کی مکمل انکوائری کروائی جائے گی۔ گز شتہ روز تھانہ یوسف والاکی حدود میں زیر حراست ملزمان ایک مقامی ہوٹل میں ہتھکڑیاں لگا کر رکھنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ جس پرڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کا حکم دے دیا اور ڈی ایس پی صدر سرکل کو انکوائری کر کے 48 گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم۔ ۔اس واقعہ پر فوری نوٹس لینے پر شہریوں نے ڈی پی او کی فوری کاروائی کو سراہا۔