رانا وحید، نوائے وقت
ساہیوال: ساہیوال چیچہ وطنی میں مضر صحت مشروب پینے سے دو بچیاں جانبحق جبکہ تین افراد کی حالت غیرہوگئی ہے۔انھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا,سیکرٹری خوراک پنجاب کا نوٹس لے کر واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 10 گیارہ ایل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جس میں مضر صحت مشروب پینے سے دو سالہ زہراء اور نو ماہ کی عمارہ دم توڑ گئی جبکہ والدین سمیت تین افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ صدر پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔