قیصرمنظور چوہدری
ریاض: سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشئیر نوشین وسیم کا کہنا ہے کہ جدہ سیزن میں پاکستان سمیت دیگر غیر ملکیوں کے لیے تفریحی پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں جن میں شرکت کرکے غیر ملکی اپنی ثقافتی رنگوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے
سعودی دارالحکومت ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم کا کہنا تھا کہ جدہ سیزن شروع ہونے کے ساتھ ہی مختلف تفریح سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے ،جس میں پاکستان سمیت دیگر غیر ملکیوں کو رنگارنگ تفریح ماحول فراہم کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔جس کے لیے دو اگست سے پاکستانی نائٹ کا آغاز کیا جائے گا جس میں پاکستان کے نامور سنگر آئمہ بیگ، بلال سعید اور دیگر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ شرکاء دیگر ثقافتی سرگرمیوں سے بھی محظوظ ہوسکیں گے اسی طرح بھارت،نیپال،انڈونیشیا،بنگلہ دیش،سری لنکا کے ثقافتی ویک کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔