محمد آیرش
لاہور:ایشین اور نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن محمد حماس ایک ہفتے سے لاپتا ہیں۔
لاہور میں محمد حماس کے والد نے تھانہ نواب ٹاؤن میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا۔
حماس کے والد محمد ظریف نے مؤقف اپنایا کہ حماس کے کلاس فیلوز نے بتایا کہ اسے کسی نامعلوم شخص کی کال آئی تھی۔
واضح رہے کہ محمد حماس محلہ دین پور ڈیرہ اسمعیل خان کا رہائشی ہے، محمد حماس نے جونئیر اور سینئر کیٹیگری میں ملکی سطح پر متعدد ٹائٹل جیت رکھے ہیں۔
2 نومبر 2023 کو پاکستان کے محمد حماس نے کامبیکس ایشین اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ فائنل میں ہم وطن سلمان خان کو 2-0 سے ہرا کر -48 کلوگرام سونے کا تمغہ جیتا تھا۔