دنیا میں کون سی ایئرلائنز سب سے زیادہ مسافروں کا سامان گم کرتی ہیں؟

’ایئر انڈیا‘ کا شمار سب سے زیادہ سامان گمانے والی ایئر لائنز میں پہلے، دوسرا نمبر کینیڈین ایئرلائن ویسٹ جیٹ،تیسرا نمبر آئرلینڈ کی ایئرلائن آئر لِنگس،چوتھا نمبر برطانوی ایئرلائن برٹش ایئرویزاورپانچویں نمبر پر سپین کی ایئرلائن آبیریا ہے

ایوی ایشن رپورٹرنوائے وقت

لندن:ویب سائٹ لاگیج لوزرز کے مطابق ’ایئر انڈیا‘ کا شمار دنیا میں سے سب سے زیادہ سامان گمانے والی ایئر لائنز میں ہوتا ہے۔
ایئر انڈیا نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 51 ہزار سے زائد بیگ گمائے ہیں۔
ایئر انڈیا کو استعمال کرنے والے 35 میں سے ایک مسافر کے بیگ کے گمنے کا امکان ہے۔
اسی طرح اس فہرست میں دوسرا نمبر کینیڈین ایئرلائن ویسٹ جیٹ کا ہے۔
ویسٹ جیٹ نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 46 ہزار سے زائد بیگ گمائے۔ اس ایئرلائن پر 41 میں سے ایک مسافر کا بیگ گم ہو جانے کا امکان ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق سب سے زیادہ بیگ گمانے والی ایئرلائنز میں تیسرا نمبر آئرلینڈ کی ایئرلائن آئر لِنگس کا ہے۔
پچھلے 30 دنوں میں اس ایئرلائن نے 16 ہزار سے زائد بیگ گم کیے۔
اس فہرست میں چوتھا نمبر برطانوی ایئرلائن برٹش ایئرویز کا ہے۔
برٹش ایئرویز نے گزشتہ ایک مہینے میں 74 ہزار 467 بیگ گمائے تاہم اس ایئرلائن میں 55 میں سے ایک مسافر کا سامان گمنے کا امکان ہے۔
رینکنگ میں پانچویں نمبر پر سپین کی ایئرلائن آبیریا ہے جس نے گزشتہ ایک ماہ میں 20 ہزار سے زائد بیگ گمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں