ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محبوب رشید کا ساہیوال میں مقیم چائینیز باشندوں کے دفاتر اور رہائش گاہوں کا دورہ

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال:ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محبوب رشید کا ساہیوال میں مقیم چائینیز باشندوں کے دفاتر اور رہائش گاہوں کا وزٹ کیا۔ ڈی پی او ساپیوال فیصل شہزاد بھی ہمراہ تھےچینی باشندوں کی آمدورفت کے تمام روٹس پر ضلعی پولیس کی پٹرولنگ مزید سخت اورموثر بنانے کی ہدایت کی۔ ضلعی پولیس اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ(SPU) چینی شہریوں کی سکیورٹی، رہائش گاہوں، دفاتر، ورکنگ سائٹس کی سکیورٹی انتہائی جانفشانی سے سر انجام دے رہی ہے، آر پی او ساہیوال
نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں