پاکستان اور برطانوی آرمی کے درمیان دوستانہ پولو ٹورنامنٹ ، دونوں میچ سخت معرکے کے بعد برابری پر ختم ہوءے

خالد لطیف بلوچ

لندن : پاکستان اور برطانوی آرمی کے درمیان دوستانہ پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا ۔پاکستان اور برطانیہ کی افواج کے درمیان پولومیچز رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ اور گارڈز پولو کلب ونڈسر میں کھیلے گئے۔
پہلا میچ پاکستان آرمی نے 6 سے 5 سے جیتا جبکہ دوسرا میچ UK آرمی نے 6 سے 6 سے جیتا تھا۔

دونوں میچوں میں 500 سے زائد مہمانوں بشمول پاکستان کے ممتاز برطانوی دوست، برطانیہ میں مقیم پاکستانی، ملٹری افسران اور پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے افسران سمیت فیملیز نے شرکت کی۔
یہ پہلا موقع تھا کہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں پاکستانی پرچم لہرانے کے ساتھ پاکستان کا ترانہ بھی بجایا گیا۔

کمانڈنٹ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ نے بتایا کہ پاکستانی کیڈٹس نے گزشتہ 200 سالوں میں سینڈہرسٹ میں سب سے زیادہ 23 اوورسیز ایوارڈز جیتے ہیں ۔ انہوں نے پاکستانیوں کی پیشہ ورانہ اہلیت اور مستعدی کی بھرپور تعریف کی۔

سینڈہرسٹ میں ہونے والی تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی شرکت کی۔ میچ کی کمنٹری عالمی شہرت یافتہ اسپورٹس کمنٹیٹر سائمن لیجر اور کرنل تیمور راحت آرمی اور برطانیہ کے ایئر ایڈوائزر نے کی۔

یہ بھی پہلی بار تھا کہ پاکستانی ٹیم نے ونڈسر کے مشہور گارڈز پولو کلب میں کھیلا جسے بین الاقوامی پولو کا سب سے ایلیٹ مقام سمجھا جاتا ہے۔

میچ کے اختتام کے بعد برٹش پاکستانیوں نے پاک فوج کو ان کی خدمات اور پیشہ ورانہ مہارت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے دونوں میچوں میں شاندار انتظامات اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر بھی اپنی تعریف کی۔

برٹش پاکستانیوں کےنمائندوں نے یکجہتی اور تعاون کے اظہار کے طور پر چیئرمین گارڈز پولو کلب کو ایک آئل پینٹنگ پیش کی۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد ضیاء چیئرمین پاکستان پولو ایسوسی ایشن اور میجر جنرل ریٹائرڈ ڈیرل ایمیسن سی بی ای، چیف ایگزیکٹو آفیسر آرمی اسپورٹ آف یو کے آرمی بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں