ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت سے بڑا ریلیف

محمد پرویز

نیویارک: عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 11 جولائی کو سنائی جانے والی سزا ستمبر تک مؤخر کر دی ہے۔

نیویارک کے ایک جج نے سابق صدر کو ’ہش منی کیس‘ میں سنائی جانے والی سزا کو ستمبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

جسٹس جوآن مرچان نے فیصلے میں لکھا کہ وہ یہ کیس 6 ستمبر کو دوبارہ دیکھیں گے اور اگر سزا کی ضرورت پڑی تو یہ 18 ستمبر کو ہو گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ سے 11 جولائی کو سزا سنانے کے فیصلے کو سابق صدر کی وکلاء ٹیم نے چیلنج کر رکھا تھا۔

وکلاء نے ہش منی کیس میں سزا کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق صدر کو اپنی صدارت کے دوران سرکاری کاموں کے لیے جزوی استثنیٰ حاصل تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں