ڈی پی اوساہیوال فیصل شہزاد کا امام بارگاہ چک نمبر 58 فائیو ایل کا دورہ

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال:ڈی پی اوساہیوال فیصل شہزاد نے امام بارگاہ چک نمبر 58 فائیو ایل کا دورہ کیا ۔ وزٹ کےدوران، ڈی پی اوساہیوال فیصل شہزاد نے امام بارگاہ کے داخلی اور خارجی راستوں، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، اور گارڈز کی موجودگی سمیت تمام حفاظتی اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔امام بارگاہ میں موجودسکیورٹی عملے کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کی گنجائش نہیں۔اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال نے امام بارگاہ کی انتظامیہ کے ساتھ ملاقات بھی کی، جس میں انہوں نے سیکیورٹی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے مشاورت کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ساہیوال پولیس عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لئے پوری طرح پرعزم ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں