کرسٹیانو رونالڈو کی آخری یورپی چیمپئن شپ

سپورٹس رپورٹر ڈان ٹی وی

پرتگال کے سپر اسٹار، دنیا کے مشہور ترین فٹ بالرز میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو کا یہ اعلان دنیا بھر میں ان کے لاکھوں کروڑوں مداحوں کے لیے افسوس کا باعث بنا کہ وہ اس بار جرمنی میں کھیلی جانے والی فٹ بال یورپی چیمپئن شپ کے بعد اس ایونٹ کو خیر باد کہہ دیں گے۔

39 سالہ پرتگالی فٹ بالر رونالڈو یورپی چیمپئن شپ 2024 ء میں ریکارڈ چھٹی بار نا صرف کھیل رہے ہیں بلکہ اپنے ملک کو کوارٹر فائنل تک پہنچانے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ رونالڈو پانچ مرتبہ دنیا کے بہترین فٹ بالر کا اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔پرتگال کے فُٹ بال سُپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ 2024 ء میں وہ آخری بار فٹ بال یورپی چیمپئن شپ میں کھیل رہے ہیں۔ رونالڈو تین مرتبہ بہترین یورپی فٹ بالر کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں