جلدی کریں کہیں دیر نہ ہو جاءے:………ایمریٹس کی دبئی کے فائیو سٹار ہوٹل میں مفت قیام کی پیشکش ، فرسٹ کلاس یا بزنس کلاس کا ریٹرن ٹکٹ خریدنے والوں کے لیے 2 رات، اکانومی کلاس کے لیے ایک رات کے مفت قیام کی پیشکش کا اعلان

نوائے وقت نیوز

دبئی :متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ’ایمریٹس‘ نے دبئی کا سفر کرنے والے ان مسافروں کو فائیو سٹار ہوٹل میں مفت رہائش کی سہولت دینے کی پیشکش کی ہے جن کا قیام 24 گھنٹے یا اس سے زیادہ ہو۔
الامارات الیوم کے مطابق یکم جولائی سے 21 جولائی 2024 تک فرسٹ کلاس یا بزنس کلاس کا ریٹرن ٹکٹ خریدنے والے مسافر دبئی کے فائیو سٹار ہوٹل جے ڈبلیو میریٹ مارکوئس میں دو رات کے مفت قیام کی سہولت سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

ایمریٹس نے پریمیم یا اکانومی کلاس کے مسافروں کے لیے بھی ایک رات کے مفت قیام کی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔
یہ خصوصی پیشکش 4 جولائی سے 15 ستمبر2024 کے درمیان سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے تمام ریٹرن ٹکٹوں پر قابل عمل ہے۔
خصوصی پیشکش ایئرلائنز کی ویب سائٹ، موبائل ایپ یا ایمریٹس ایئر کے آفس یا ٹریول ایجنٹس کے ذریعے ٹکٹ خریدنے پر بھی دی جائے گی۔ اس سہولت کے لیے یہ ضروری ہے کہ مسافر اپنی آمد سے کم از کم 96 گھنٹے پہلے ایئرلائنز کو ای میل پر اپنی تمام تفصیلا ت ارسال کریں۔ ایئرلائن ای میل کے ذریعے جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل میں رہائش کی کنفرمیشن فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں