9 سالہ بچے کے چہرے کو سیاہ اور برہنہ کر کے بازار میں کھڑا کردیا ، سبزہ زار مرغزار کالونی میں ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل آصف علی کا احسن اقدام،رہاءی دلاءی

شہزادہ عالمگیر نوائے وقت

لاہور:سبزہ زار مرغزار کالونی میں ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل آصف علی کا احسن اقدام ۔
معمولی غلط فہمی پر 80 فٹ روڈ پر واقع بھائی بھائی ٹریڈرز پر دکان دار یوسف نے خود کی عدالت لگا لی۔9 سالہ بچے کے چہرے کو سیاہ اور برہنہ کر کے بازار میں کھڑا کردیا گیا۔معصوم بچہ روتا بلکتا رہا، اسی دوران ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل آصف علی نے بچے کو موقع پر پہنچ کر کپڑے پہنائے۔
کانسٹیبل آصف علی نے بروقت بچے کے والد تک رسائی حاصل کی اور بچے کو دکان دار سے آزاد کروایا۔بچے کے والد نے تھانہ سبزہ زار میں دکان دار کیخلاف درخواست جمع کروا دی۔ بچہ گھر سے سامان لینے نکلا تھا کہ دکان دار نے بچے کو برہنہ کر کے چہرے پر سیاہی بھی لگا دی۔ متاثرہ بچے کا والد
۔ متاثرہ بچے اور اسکے والد نے ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل آصف علی کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔بچے کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لیکر دکان دار کیخلاف کارروائی اور بچے کو انصاف دینے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں