ایسے ہوتے ہیں زندہ قوموں کے لیڈر:…….ہالینڈ کے وزیراعظم عہدہ چھوڑنے کے بعد سائیکل پر گھر روانہ

نوائے وقت نیوز

ایمسٹرڈیم: ہالینڈ کے سابق وزیراعظم مارک روٹے نے اپنا عہدہ چھوڑنے اور سادگی کے ساتھ سائیکل پر گھر کی طرف روانہ ہونے پر سادگی کی انوکھی مثال قائم کردی۔

مارک روٹے کی اس ادا سے غیر ملکی میڈیا میں ایک نیا طوفان برپا ہوگیا ہے، دوسری جانب ان کی جگہ ہالینڈ کے انٹیلی جنس چیف نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

صحافیوں کے سامنے روٹے نے وزیراعظم ہاؤس کو الوداع کہا اور اپنی سائیکل پر سوار ہو کرسڑک کے کنارے کھڑے درجنوں حاضرین کے پاس سے گزر گئے۔

ابق ڈچ انٹیلی جنس سربراہ ڈیک شوف نے گزشتہ روز ملک کی دائیں بازو کی حکومت کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا،ہالینڈ کی نئی حکومت کے حلف اٹھانے کے بعد14 سال سے ملک کے وزیر اعظم رہنے والے روٹے سائیکل پرسوار ہو سادگی کے ساتھ گھر روانہ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں