ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی کا رات گئے شہر کا تفصیلی دور،سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری، سی او شیخ اشفاق احمد اور تاجر رہنما بھی ہمراہ ، عاشورہ کےجلوس کے روٹ کا معائنہ

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال: ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی کا رات گئے شہر کا تفصیلی دورہساہیوال۔ عاشورہ کے مین جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔ مذہبی رہنما سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری، سی او شیخ اشفاق احمد اور تاجر رہنما بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے قصر بتول سے قبرستان ماہی شاہ تک انتظامات کا جائزہ لیا۔ شہر میں نکلنے والے ذوالجناح کے تمام جلوسوں کے روٹس کو فوری کلیئر کیا جائے،انتظامی افسران کو ہدایت۔ روٹ کی تمام سڑکوں کا پیچ ورک محرم شروع ہونے سے پہلے مکمل کر لیا جائے۔
انتظامیہ عزاداروں کو تمام ممکن سہولیات مہیا کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی۔
چک نمبر 90/9L، 135/9L اور 94/6R کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو عزاداروں کو تمام سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں