برطانوی انتخابات میں بڑے برج الٹ گئے ،وزیراعظم رشی سوناک کی عوام سے معذرت پارٹی لیڈر کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان

فرحان خان

لندن :برطانوی عام انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے، لیبر پارٹی کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک نے عوام سے معذرت کی اور کہا ہے کہ وہ پارٹی لیڈر کے عہدے سے دستبردار ہو جائیں گے۔

برطانیہ میں کنزرویٹو کا 14 سالہ دور ختم ہوگیا اور لیبر پارٹی نے فتح حاصل کرلی، جس کے بعدکئیر اسٹارمر نئے برطانوی وزیراعظم بنیں گے۔

انتخابات میں وزیر دفاع گرانٹ شیپس سمیت کئی اہم وزرا کو عوام نے مسترد کردیا، سابق وزیراعظم لزٹرس بھی ناکام ہوگئیں جبکہ پاکستانی نژاد ناز شاہ کو کامیابی مل گئی۔

کنزرویٹو پارٹی کی سینئر وزیر پینی مارڈینٹ اور ٹوری کے اہم ترین ممبر سمجھے جانے والے جیکب ریس ماگ کو بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

تاہم برطانوی وزیراعظم رشی سوناک اپنی نشست جیتنے میں کامیاب رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں