رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال:ساہیوال آٹو رکشہ کے ڈرائیور بلدیہ فیس 100 سے بڑھا کر 750 روپے کرنے پر ساہیوال پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔ پریس کلب کے باہراحتجاج کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ مہنگاءی کے دور میں جہاں پر گیس کے ریٹ آسمان سے باتیں کر رہیں ہے، وہاں ایک اور ٹیکس لگا دیا گیا ہے ۔ہم لوگ پہلے 100 ماہانہ رکشے کی فیس ادا کرتے تھے۔ اس کو اب بڑھا کر 750 روپے کردی گئی ہے جوکہ ہمارے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔ہم اپنے بچوں کے پیٹ بڑی مشکل سے پال رہیں ہیں ، ہمیں کوئی اڈا بھی نہیں دیا گیا، جہاں پر ہم اپنے رکشے پارک کرسکیں اور نہ ہی ہمیں کوئی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ مہنگاءی کے اس دور میں 750 روپے فیس بڑھانا ہمارے ساتھ زیادتی ہے ۔ہمارا وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ ہے کہ رکشہ کی ماہانہ فیس 100 روپے برقرار رکھی جائے ۔