ڈاکٹر سلمان رضوی کا اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکارکے بعد گرفتار،پولیو ورکرز کے ساتھ بدتمیزی، پولیس سے بھی تلخ کلامی ،ینگ ڈاکٹر اسوسی ایشن ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر اسامہ اکرم کی گرفتاری کی مذمت

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال/ بہاولپور: بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر سلمان رضوی نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کردیا اور مبینہ طور پولیو ورکرز کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔ جس پر پولیو ورکرز نے پولیس بلالی ۔مزاکرات جاری تھے کہ پولیس سے بھی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا اور پھر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا پہلے ہی بیمار ہے، میں کسی ایم بی بی ایس ڈاکٹر کے ذریعے اپنے بچے کو قطرے پلوا لوں گا۔ لیکن ٹیم نے قطرے نہ پلوانے پر پولیس کو بلوا لیا۔
ساہیوال ینگ ڈاکٹر اسوسی ایشن ساہیوال ڈاکٹر اسامہ اکرم نے کہا ہے کہ بہاولپور کے ڈاکٹروں کے ساتھ پولیس کا ناروا سلوک اور گرفتاری کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ ینگ ڈاکٹر اسوسی ایشن ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر اسامہ اکرم نے کہا ہے کہ پولیس کی طرف سے ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے میرٹ پر انویسٹیگیشن کی امید کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں