کمشنر ساہیوال/چیئرپرسن بورڈ شعیب اقبال سید کا ساہیوال بورڈ کے میٹرک امتحانات 2024کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان

رانا وحید بیورو چیف ڈان ٹی وی

ساہیوال: ۔ لیپ اکیڈمی اور کمپری ہنسو سکول ساہیوال کے طالب علم محمد علی آصف ولد آصف محمود نے 1200میں سے 1190نمبر حاصل کر کے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ نہم کلاس میں بھی گز شتہ سال بورڈ میں محمد علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی،حسان کاشف ولد کاشف رضا فلکن پبلک سکول اوکاڑہ اور محمد حارث ولد محمد ارشد پریمئر پبلک سکول پاکپتن نے مشترکہ طور پر 1187نمبرز حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحان میں 73149 امیدواروں نے شرکت کی ،جس میں سے 53199امیدوار قرار پائے ۔امتحان میں کامیابی کا تناسب 72.73فیصد رہا۔ بورڈ میں اوورآل تیسری پوزیشن ثناء اللہ ولد مشتاق احمد مثالی زکریا سکول کمیر اور ڈان گرلز ہائی سکول چیچہ وطنی کی خوش بخت دختر مسعود چوہدری نے 1185نمبر حاصل کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر شفیق احمد ڈوگر ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت،صدر پر نٹ میڈیا ایسو سی ایشن رانا وحید،سینئر نائب صدر ملک آصف نواز،مرزا خالد ندیم،جا وید شوکت،ارشد فریدی،چوہدری نجیب،سلیم کاٹھیا سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے۔ کمشنر شعیب اقبال سید کی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد۔ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ڈی پی ایس میں منعقدہ خصوصی تقریب میں انعامات دیے جائیں گے یہ تقریب آج مورخہ 9جولائی بروز منگل صبح 10بجے منعقد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں