محمد ناصر غلزایء نوائے وقت
پشاور: اہل سنت والجماعت پشاور نے یوم شہادت سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ کانفرنس اور ریلی کا انعقاد کیا ۔ چوک یادگار میں منعقدہ کانفرنس سے اہل سنت والجماعت پشاور کے امیر مفتی نجیب اللہ فاروقی ،جنرل سیکرٹری بابو معاویہ اور کراچی سے آئے مہمان مقرر نے خطاب کیا ۔اہل سنت والجماعت کے مقامی قائدین قاری سمیع اللہ جھنگوی، عبید الرحمن مجاہد ،احسان اللہ فاروقی سمیت اہل سنت والجماعت کے سینکڑوں کارکن شریک تھے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضرت عمر فاروق نے اسلام کی سربلندی کے لیے عظیم کارنامے سر انجام دیے جو اج بھی کفار اور اہل مغرب یاد کرتے ہیں تاہم مسلمانوں نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے طرز حکومت کو چھوڑ دیا۔