رانا وحید بیورو چیف ڈان ٹی وی
ساہیوال: ساہیوال جی ٹی شاداب ٹاون نائن ایل نہر کی پلیاں کچرے سے بند پڑی ہیں۔ پانی اچھل اچھل کے باہر آ رہا ہے ۔ محکمہ انہار کے افسروں کی نااہلی کی وجہ سے پانی جی ٹی روڈ پر آ جاتا ہے ،جس سے شہریوں کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ یہ سلسلہ کئی مہینوں سے جاری ہے۔ جب پلوں کے نیچے گندگی زیادہ ہو جاتی ہے تو پانی اچھل کر باہر سڑک پر آ جاتا ہے ۔