رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال :سپریم کورٹ اف پاکستان کے حکم کی روشنی میں کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن اور چیف افیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد کی ہدایت پر زیر نگرانی اسسٹنٹ ریگولیشن/ انفورسمنٹ انسپیکٹر انکروچمنٹ رائے خالد ضیا نےشوز مارکیٹ جناح چوک سے لے کر لیاقت چوک تک پختہ تجاوزات ختم کروا دیا ۔ ایک دن پہلےچیف افیسر شیخ اشفاق احمد اور اسسٹنٹ ریگولیشن/ انفورسمنٹ انسپیکٹر انکروچمنٹ رائے خالد ضیا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اعلانات کر کے بتایا گیا تھا کہ پختہ انکروچمنٹ ختم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ عملہ کے ساتھ تعاون کرے تعاون نہ کرنے والے شہری اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔