برطانیہ میں مبینہ طور پر انسانی اعضا پر مشتمل دو بیگ برآمد، پولیس کو مشتبہ شخص کی تلاش

خالد لطیف بلوچ

لندن:برطانیہ کے جنوب مغربی شہر برسٹل میں پولیس کو دو سوٹ کیس ملے ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ ان میں مبینہ طور پر انسانی باقیات پائی گئی ہیں۔
عرب نیوز پر شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق برسٹل کے ایک پل پر ایک مشتبہ شخص کی موجودگی کی شکایت کے جواب میں پولیس پہنچی تو اسے انسانی باقیات والے بیگ ملے۔

’ایون‘ اور ’سمرسٹ‘ پولیس کی نفری فوری کال کے 10 منٹ کے اندر ’کلفٹں سیسپنشن پُل‘ پر پہنچی لیکن وہ مشتبہ شخص جو وہاں ٹیکسی پر پہنچا تھا پولیس کی آمد سے قبل ہی غائب ہو گیا۔
برسٹل کے قائم مقام کمانڈر وِکس ہیورڈ میلن نے اس واقعے کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک بہت ہی پریشان کن واقعہ ہے اور میں اس بات سے بھی آگاہ ہوں کہ یہ ہمارے معاشرے میں تشویش کا سبب بنے گا۔‘
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ’ہماری فوری ترجیح اس شخص کا پتہ لگانا ہے جو سوٹ کیس لے کر پل پر پہنچا تھا اور ہیمں متوفی کی شناخت کا پتہ لگا کر جلد از جلد ان کے قریبی رشتہ داروں کو مطلع کرنا ہے۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں