رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال: ساہیوال کے نواحی گاؤں چک نمبر 60بارہ ایل میں چار سال سے فلٹریشن پلانٹ بند پڑا ہوا ھے ۔اہل گاؤں صاف پانی پینے سے محروم ،ہزاروں افراد کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے لگا ہوا واٹر فلٹریشن پلانٹ انتظامی کمیٹی کی نااھلی اور محکمہ پبلک ھیلتھ کے غیر زمہ دار ہونے کے باعث تقریبا چار سال سے بند ہے۔ اہل گاؤں نے محکمہ پبلک ھیلتھ اے سی چیچہ وطنی ،ڈی سی ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ اور ذمہ داروں سے شفاف انکوائری کرانے کے بعد فلٹر یشن پلانٹ کو فوری چلانے کی اپیل کی ہے ۔