محرم کے دوران امن و امان کے قیام کا مشن

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال :محرم کے دوران امن و امان کے قیام کا مشن۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا دورہ ساہیوال۔ کمشنر آفس پاکپتن میں حضرت فرید الدین مسعود گنج شکر کے 782ویں عرس کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈویژن میں محرم کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
کابینہ کمیٹی نے ساہیوال کے مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا اور امن کمیٹی ممبران اور انتظامیہ سے ملاقات کی۔
صوبائی وزیر و چیرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے ساہیوال کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی ، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید اور آر پی او محبوب رشید نے انتظامات بارے بریفننگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں تمام 1749 مجالس اور 461 جلوسوں کی حفاظت کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں