قیصر منظور چوہدری
ریاض: سعودی عرب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنما اور ادبی سماجی شخصیت یونس ابو غالب کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کرکے انکو خراج تحسین پیش کیا
دارالحکومت ریاض میں پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی کی جانب سے منعقد الوداعی تقریب میں سیاسی،سماجی،ادبی، مذہبی اور صحافیوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یونس ابوغالب ایک نفیس اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک ہیں جنھوں نے سعودی میں اپنے 43 سالہ زندگی میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے بے شمار خدمات انجام دیں۔ پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی نے کہا کہ یونس ابوغالب ہمارے لیے ہمیشہ ایک سیاسی استاد کی حیثیت رکھیں گے ۔شرکاء میں ریاض راٹھور، سردار رزاق ،سردار نصیر ،خادم بجاڑ ،سردار شعیب ،پرویز کھٹانا ،رانا خالد اکرم،چوہدری سجاد علی، حاجی ممتاز خان،قاضی اسحاق میمن، وقار نسیم وامق ، صداقت حسین٠ اور دیگر نے خطاب کیا۔ یونس ابو غالب کو سندھی اجرک اور اعزازی شیلڈ سمیت دیگر انعامات سے بھی نوازا گیا۔