جمعیت علمائےاسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی،مولانا فضل الرحمن

محمد لطیف

اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے پر ردعمل دیدیا۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ جہاں تک نظرثانی اپیل کی کا تعلق ہے جمعیت علمائےاسلام بطور جماعت اپیل دائر نہیں کرے گی، تاہم جمعیت علماء اسلام کے وہ افراد جو اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں وہ انفرادی طور پر ہم ان کو اپیل کے حق کے استعمال سے نہیں روک سکیں گے،یہ ان کا حق ہوگا لیکن بطور جماعت ہم اپیل نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں