خالد لطیف بلوچ
لندن:برطانوی جریدے نے ہولناک انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں صہیونی ریاست اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم اور دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے اور اموات 2 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔
غاصب اسرائیل یوں تو 70 سال کے مقبوضہ فلسطین میں ظلم ڈھا رہا ہے لیکن گزشتہ سال 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی اس کی وحشیانہ کارروائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی جس میں اب تک ہزاروں مظلوم فلسطینیوں کے شہید، کئی گنا کے زخمی اور لاپتہ ہونے کی خبریں بین الاقوامی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔
تاہم ایک برطانوی تحقیقاتی جریدے نے غزہ میں جاری صہیونی دہشتگردی سے پردہ چاک کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 30 یا 40 ہزار نہیں بلکہ 2 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بالواسطہ اموات براہ راست اموات کی تعداد سے تین سے پندرہ گنا زیادہ ہوسکتی ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار تک یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔