محمد اظہر
اسلام آباد : پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے سے اختلاف کرنے والے ججز کے نام اور اختلافی نوٹ سامنے آگئے۔
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے سے 5 ججز نے اختلاف کیا، جن میں جسٹس امین الدین ، جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس یحییٰ آفریدی ،چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔
جسٹس امین الدین خان نے مخصوص نشستیں دینے سے متعلق تمام پٹیشنزاوراپیلیں مسترد کردیں اور پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ برقراررکھا، جسٹس نعیم اختر افغان نے بھی جسٹس امین الدین خان کے نوٹ سےاتفاق کیا۔
جسٹس امین الدین ، جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس یحییٰ آفریدی نے نوٹ لکھا، یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ دوسری جماعت میں شامل ہونیوالوں نے ووٹرز کو دھوکہ دیا۔