رانا وحید نوائے وقت
ساہیوال: دس ارب سے زائد رقم سے بننے والی بلڈنگ ٹیچنگ ہسپتال میں بارش کے باعث تمام نظام در برہم ہو گیا۔ سرجیکل وارڑ کی چھتوں سے پانی کمروں میں داخل ہوگیا۔ تمام بیڈز اور شیٹیں پانی سے بھیگ گئے۔ ٹیچنگ ہسپتال کے متعدد وارڈز میں پانی سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا۔ اربوں روپے کی لاگت سے بننے والی بلڈنگ میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا تھا۔ بارش نے سارا پول کھول دیا۔ سیاسی سماجی حلقوں نے ڈی جی انٹی کرپشن، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔