ساہیوال پولیس افسران کی جانب سے صحافیوں کوہراساں کرنے پر صدرساہیوال پریس کلب رانا جاوید نثار کی صدارت میں مذمتی اجلاس کا انعقاد
رانا وحید نوائے وقت
ساہیول : ساہیوال پولیس افسران کی جانب سے صحافیوں کو لیگل نوٹس بھیجنے اور ہراساں کرنے پر صدر پریس کلب رانا جاوید نثار کی صدارت میں مذمتی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں پولیس رویے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور منعقد ہوا،جس میں پولیس رویے کیخلاف مذمتی قرارداد منظورکی گیی،اجلاس میں پریس کلب کے ممبران و سینئر صحافیوں کو پولیس افسران کی جانب سے لیگل نوٹس بھیج کر ہراساں کرنے کی مذمت کی گئی، فیصلہ کیا گیا کہ اگر پولیس نے لیگل نوٹس واپس نہ لئے اور صحافیوں کیلئے یہی ناروا رویہ برقرار رکھا تو ساہیوال کے صحافیوں کی جانب سے دیگر ملکی صحافی تنظیموں کیساتھ ملکر ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ۔ صدر پریس کلب رانا جاوید نثار نے پولیس رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو دبا کر تنقید اور خبروں کو رکوانے کیلئے ماضی میں بھی ایسی بھونڈی مثال نہیں ملتی۔پولیس اپنا قبلہ درست کرے اور اپنے رویئے میں تبدیلی لائے ،صحافیوں کو لیگل نوٹس اور ٹیلیفون کے ذریعے ہراساں کرنا قطعاً قابل قبول نہیں۔