ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان کو اغوا کر لیاگیا، پی ٹی آئی دعویٰ

حذیفہ جمشید نوائے وقت

لاہور:جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی لاہور حافظ ذیشان رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ این اے 110جھنگ سے ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیاگیا ۔

حافظ ذیشان رشید کاکہناتھا کہ صاحبزادہ امیر سلطان کو سرور روڈ پر ان کے گھر سے رات گئے اغوا کیا گیا،ان کاکہناتھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد ہمارے ایم این اے غیرمحفوظ ہیں۔

دوسری جانب ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا ہے کہ ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان کو گرفتار نہیں کیا،رکن قومی اسمبلی کے اغوا سے متعلق بھی کوئی اطلاع نہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہاکہ پتہ چلا ہے ہمارے ایم این اے امیر سلطان کو اغوا کیا گیا ہے،کیا یہ ملک ایسے چلے گا کہ لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں