کامرس رپورٹر نوائے وقت
اسلام آباد:پاور ڈویژن نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ7.12 روپے تک بڑھا دیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48روپے 84پیسے تک پہنچ گیا ہے۔