ڈاکٹر اختر گلفام ایڈیٹر انچیف
اسلام آباد:پاکستان کی وفاقی حکومت نے دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے سفارت خانوں میں ملک کی 48 نامور کاروباری شخصیات کو اعزازی سفیروں کے طور تعینات کیا ہے۔
تعینات ہونے والے 48 سفیروں میں سینیٹر طلحہ محمود کے صاحب زادے اور اے سی ایم گروپ کے چیف ایگزیکیٹو مصطفی بن طلحہ کے علاوہ مسلم کمرشل بینک اور نشاط گروپ کے سربراہ میاں منشا کے صاحب زادے عمر منشا، ہما ارشد، حرا بٹ، صائمہ سلطانہ، علی ظفر نقوی، سید اسد حسین زیدی، آصف پیر اور دیگر شامل ہیں۔
اعزازی سفرا کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن 28 جون کو جاری ہونے کے فوراً بعد انہیں نیلے پاسپورٹ جاری کر دیے گئے۔
اعزازی سفیروں کو بیرون پاکستانی سفارت خانوں میں تعینات سفیروں کے برابر پروٹوکول ملے گا۔