8 اور 9 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات

شہزادہ عالمگیر رپورٹر نوائے وقت

لاہور:پرونشل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 8 اور 9 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات ظاہر کیے ہیں ۔محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت کو مدنظر رکھ کرحفاظتی تدابیراختیارکریں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 8 اور 9 محرم کو ریسکیو ادارے خاص طور پر الرٹ رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں