ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایت پر محرم کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

رانا وحید ، نوائے وقت

ساہیوال :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایت پر محرم کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ۔ساہیوال پولیس کیطرف سے 9 اور 10 محرم کے حوالے سے سیکیورٹی پلان بھی جاری کر دیا گیا۔ 9 محرم کو 92 مجالس اور 23 جلوس جبکہ 10 محرم الحرام کو 11 مجالس اور 60 جلوس برآمد ہوں گے۔جلوس اور مجالس کی فول پروفسکیورٹی کے لیے1700سو سے زائد نفری تعینات کی گئی ہے۔ساہیوال پولیس کیطرف سے ایس پی انوسٹی گیشن ساہیوال محمد طاہر، 7 ڈی ایس پیز، اپر سپارڈینیٹ251،لوئرسپارڈینیٹ1134،لیڈیز کانسٹیبلز 89،ایلیٹ فورس 100سے زائد جوان اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 115ٹریفک پولیس اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔جلوس اور مجالس کی CCTV کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ،جسکا کنٹرول روم ڈی پی او آفس ساہیوال میں بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں