خواتین پر تشدد اور خواتین کی حراسگی میں ملوث ملزمان سے زیرو ٹالیرانس پالیسی اپنائی جائیگی ، ڈی پی او کی یقین دھانی

چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن حنا پرویز بٹ کی فیصل شہزاد کے آفس ساہیوال میں متاثرہ خاندان سے ملاقات کی

رانا وحید نوائے وقت

ساہیوال :چوکی بائی پاس تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں سسرالیوں کے ہاتھوں خاتون کے قتل کا معاملہ،
چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن حنا پرویز بٹ کا دورہ ساہیوال،چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او فیصل شہزاد کے آفس ساہیوال میں متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور اظہارہمددردی کرتے ہوئے مکمل انصاف کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے انہیں مقدمہ کی تفصیلات کے متعلق آگاہ کیا،
چئیرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن حنا پرویز بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خواتین کو تحفظ دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور خواتین کی حراسگی میں ملوث ملزمان سے زیرو ٹالیرانس پالیسی اپنائی جائیگی۔مقدمہ کو حقائق کی روشنی میں یکسو کرتے ہوئے ملزم کو جلد قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں