محمد ناصر غپزاءی ، نوائے وقت
پشاور۔۔ خیبر پختنون خوا حکومت نے ایک لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرا اعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور نے صوبے میں لوڈ شیڈنگ سے پریشان غریب خاندانوں کو سولر سسٹم دینے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ ابتدائی طور پر صوبے کی حکومت نے پروگرام کے تحت پختونخوا کے غریب خاندانوں کو دو کلو واٹ کا سولر سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے ،جس میں سولر پینلز پنکھے اور مطلوبہ تاریں شامل ہوں گی۔ ذرائع نے کہا ہے کہ اس سے صوبے کے بجلی کی مد میں بچت ہوگی اور صوبے کے غریب خاندانوں کو بجلی کے بھاری بھر کم بلوں سے بچانے میں مددملے گی۔