خیبر پختونخواہ حکومت کا پی ٹی ائی پر پابندی کے معاملے میں فریق نہ بننے کا فیصلہ

محمد ناصر غلزاءی نوائے وقت

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی صوبہ خیبر پختونخواہ حکومت نے پی ٹی ائی پر پابندی کے معاملے میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیبر پختون خواہ کی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے تمام تر ذمہ داری پارٹی کی قیادت پر ڈالی گئی ہے۔صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے حوالے سے فیصلہ سینٹرل پارٹی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کے خواہشمند لوگوں کے گراؤنڈ کافی کمزور ہیں۔ وفاق کی حکومت نے اب بونگیاں مارنا شروع کر دی ہے۔ ارٹیکل چھ کا مذاق بنا دیا گیا ہے ۔قانون میں ایسا کچھ نہیں ۔ریجیم چینج کر کے انہوں نے خود ملک سے غداری کی ہے۔ افتاب عالم کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی ایک خط پر کی گئی، اس میں کس نے مدد فراہم کی ،غداری کا کیس ان پر بنتا ہے۔ وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں