برطانیہ کے شہر لیڈز میں کشیدگی، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ،ڈبل ڈیکر بس کو آگ لگا دی

’ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کی پوری طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا،پولیس

ڈاکٹر اختر گلفام ، ایڈیٹر انچیف

لندن:برطانیہ کے شہر لیڈز کی سڑکوں پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں اور انہوں نے ایک ڈبل ڈیکر بس کو آگ لگا دی۔

ان واقعات کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین پولیس کی ایک گاڑی کو الٹ کر تباہ کر رہے ہیں اور روکنے والے پولیس افسروں پر اینٹیں پھینک رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی ’سنگین بدنظمی کے واقعے‘ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تصدیق کی جاتی کہ اس مرحلے پر کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

ویسٹ یارکشائر پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کی پوری طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

’جو لوگ شاید ان واقعات کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس بدامنی سے دور رہیں جب تک کہ پولیس صورت حال پر قابو نہ پا لے۔‘

پولیس کا ماننا ہے کہ ’مجرمانہ اقلیت نے ان واقعات کی ترغیب دی جس کا مقصد کمیونٹی کے تعلقات میں خلل ڈالنا تھا۔‘

پولیس نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کی قیاس آرائیوں پر توجہ مت دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں